۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان: مسلمانوں کی قوت و شان کا سرچشمہ نبی اکرم ؐ کی عشق و عقیدت ہے اور اس عقیدے کو کمزور کرنے کی کوششیں اسلام دشمن قوتوں کا دیرینہ مشن ہے میلاد النبی ؐ کے جلسے اور جلوس عقیدے عشق رسولؐ کا مظاہرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کا آغاز ہوا خانقاہ میر شمس الداین اراکیؒ جڈی بل سرینگر سے حسب عمل قدیم صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں شاندار جلوس میلاد بر آمد کیا گیا۔ جو علمگری بازار اور مرزا کامل چوک حول سے ہوتا ہوا امام بارگاہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں اختتام پزیر ہوا جلوس میلاد میں تنظیم کے زیر انتظام مصروف خدمت حوزات علمیہ اور درجنوں دینی مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ سینکڑوں تنطیمی کار کنوں اور فرزندان توحید کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں:

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جموں و کشمیر میں ہفتہ وحدت تقریبات کا آغاز

جلوس میلاد کی برآمد گی سے پہلے خانقاہ میر شمس الدین اراکی ؒ جڈی بل میں ایک پر وقار محفل میلاد منعقد ہوئی جہاں آغا صاحب نے عید میلاد النبی ؐ کی عظمت و فضیلت اور اسوہ رسول ؐ کے مختلف گوشوں پر اظہار خیال کیا۔

آغا صاحب نے عقیدہ عشق رسولؐ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسولؐ صرف زبانی جمع خرچ کا نام نہیں بلکہ دین و شریعت اور سیرت نبویؐ پر عمل کرنے کا نام ہے۔ آغا صاحب نے شرکاے محفل میلاد اسےتاکید کی کہ وہ اپنے کردار و عمل سے عشق رسول ؐ کا مظاہرہ کریں انھوں نے شریعت اسلامی کی مکمل پیروی کو عشق رسول ؐ کا اولین تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک مسلمان اپنی زندگی کو اسوہ رسولؐ کے سانچے میں نہیں ڈالتا تب تک اسکا دعواے عشق ناقص اور نا مکمل ہے۔

آغا صاحب نے عید میلاد النبیؐ کے موقعے پر فرزندان توحید کو ہدیہ تہینت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور سرور کائینات ؐ کے ولادت باسعادت کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کے لئے قرآن و سنت کی پیروی باہمی اخوت و اتحاد کی آبیاری اور دین و ملت کے خلاف استکباری قوتوں کی منصوبہ بندیوں کے خلاف صف آرائی کا پیامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی قوت و شان کا سرچشمہ نبی اکرم ؐ کی عشق و عقیدت ہے اور اس عقیدے کو کمزور کرنے کی کوششیں اسلام دشمن قوتوں کا دیرینہ مشن ہے میلاد النبی ؐ کے جلسے اور جلوس عقیدے عشق رسولؐ کا مظاہرہ ہے۔

جلوس میلاد النبی ؐ کے اختتام پر امام باڑہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں بھی محفل میلاد آراستہ رہی جہاں حجتہ الاسلام غلام محمد گلزار صاحب حجتہ الاسلام تنویر حسین صاحب، حجت الاسلام سید حسین الموسوی نے سیرت نبی ؐکے مختلف پہلووں کی وضاحت کی اور مکاتب کے بچوں نے رنگارنگ پروگرام میں حصہ لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .